پشاور کیپٹل سٹی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چائے برآمد کی، برآمد کی جانے والی چائے ٹرک کے ذریعے ضلع خیبر سے سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تھانہ بڈھ بیر پولیس نے برآمد چائے اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک مزید قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی طور پر درآمد شدہ اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد کسی بھی وقت بھاری مقدار میں سامان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللّٰلہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر غفار خان کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی چائے برآمد کر لی، برآمد ہونے والے کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے جس کو ضلع خیبر سے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا ، برآمد شدہ چائے اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کو کسٹم ڈیوٹی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر گوہر علی کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے