صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

سکھ کمیونٹی سمیت اقلیتی برادری کو مذہبی آزادی حاصل ہے'ظہوربابر آفریدی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جنوری 2020 

پشاور کپیٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے تمام اقلیتوں کے مذہبی مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے،  اقلیتی برادری کے عبادتگاہوں اور دیگر مقدس مقامات کی حفاظت کی خاطر از سر نو جائزہ لے کر نئی سکیورٹی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ، ملک خداد کی طرح پشاور میں بھی سکھ کمیونٹی سمیت اقلیتی برادری کو بھر پور مذہبی آزادی حاصل ہے جس کی زندہ مثال اندرون شہر میں واقع قیام پاکستان سے قبل بند ہونے والے گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ میں مذہبی رسومات کی دوبارہ شروعات ہیں ،اقلیتوں کے ساتھ مساوی سلوک سے مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ ملا ہے ، شہر میں امن و مان کے قیام کی خاطر اقلیتوں کا کردار لائق تحسین ہے، اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کی خاطر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز گرو گوبن سنگھ کے 353 ویں جنم دن کی مناسبت سے گوردوارہ بھائی جگا سنگھ کے دورے کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے سکھوں کے دسویں گرو گوبن سنگھ کے 353 ویں جنم دن کی تقریب میں شرکت کی خاطر گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کا دورہ کیا، اس موقع پر اقلیتی ایم پی ایز روی کمار، ویلسن وزیر اور کیلاش برادری کے ایم پی اے وزیر زادہ سمیت ایس پی سٹی محمد شعیب ، ڈی ایس پی گوہر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس ایس پی آپریشن نے اس موقع پرمذہبی تقریب میں شریک افراد سے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا کہ پشاور پولیس بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل تمام اقلیتی برادری کے تحفظ کی خاطر بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس کی خاطر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا یا جا رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پشاورپولیس نے شہر میں واقع تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور دیگر مقدس مقامات کی حفاظت کی خاطر از سر نو جائزہ لیا ہے جس کے بعد سفارشات کی روشنی میں مزید اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،انہوں نے شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر اقلیتوں کے کردار کی تعریف کی ، انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں دیگر اقلیتوں سمیت سکھ کمیونٹی کو بھی بھر پور مذہبی آزادی حاصل ہے جس کی زندہ مثال اندرون شہر گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ جو کہ پاکستان کے قیام سے قبل بند کر دیا گیا تھا کا دوبارہ کھولنا ہے ، آخر میں ایس ایس پی آپریشن نے گرو گوبن سنگھ کے جنم دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹااس موقع پر سکھ کمیونٹی کے مذہبی راہنماوں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور ان کی مذہبی تقریب میں شرکت پر پشاور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امن و امان کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔