صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

مایا علی نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کی خبروں پرخاموشی توڑدی

ویب ڈیسک | جمعرات جنوری 2020 

کراچی: اداکارہ مایا علی نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ اداکارہ مایا علی اورعثمان خالد بٹ کا شمارپاکستان شوبز انڈسٹری کی آن اسکرین مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں ایک ساتھ کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں جن میں’’ایک نئی سنڈریلا‘‘، ’’عون زارا‘‘، ’’دیاردل‘‘ اور’’صنم‘‘ شامل ہیں اور ان تمام ڈراموں میں دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

عثمان خالد بٹ اور مایا علی نہ صرف بہترین اداکارہیں بلکہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بھی ہیں تاہم دونوں کے متعلق اکثر خبریں گردش کرتی رہتی ہیں کہ دونوں کا رشتہ دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔ ایک بارتو دونوں کی منگنی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں جب کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ دونوں شادی کرچکے ہیں۔

عثمان خالد بٹ یا مایا علی دونوں میں سے کسی نے بھی ان کے رشتے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پرکوئی بیان جاری نہیں کیا تھا، تاہم اب مایا علی نے اس حوالے سے خاموشی توڑدی ہے۔ مایا علی نے حال ہی میں سالِ نو کے موقع پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی پیغام لکھا تھا 2019 تمہارا شکریہ اس برس میں نے بہت سبق سیکھے، 2020 میں تیار ہوں۔

جہاں مایا علی کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا وہیں ایک صارف نے تصویرپرتبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کیا مایا علی اب بھی عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہوئی ہیں؟ کیونکہ دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔

مایا علی نے اس صارف کے سوال کا جواب دینے کے ساتھ اپنے اورعثمان خالد بٹ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کیا میں نے اور میری فیملی نے یا عثمان اور اس کی فیملی نے کبھی کہا کہ ہماری شادی ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مایا نے نہایت غصے میں کہا آپ کو سوال کرنے کا حق ہے لیکن مہربانی کرکے کسی کے بارے میں کوئی بیان یا حتمی رائے دینے سے گریزکریں، شکریہ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔