صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

پولیس نے سال نو کی خوشی میں سجی قماربازی کی محفل الٹ دی '17 گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جنوری 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ ریگی میں سال نو کی خوشی میں سجی قماربازی کی محفل الٹتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ،گرفتار افراد نے نئے سال کی خوشی میں شراب، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا بھی مناسب بندوبست کر رکھا تھا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قماربازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم پانچ لاکھ چونتیس ہزار روپے نقد، شراب، آلات قماربازی،آتش بازی کا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیاہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل علی بن طارق کواطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ ریگی کی حدود محلہ یوسفزئی میں کچھ افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ڈی ایس پی ریگی سیف اللّٰلہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی اعزاز عالم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خلیل نامی شخص کے حجرے میں قماربازی میں مصروف خلیل ولد حمید،نور ولد غلام فرید، نوید ولد گلستان،ذاکر ولد تاجر،شیرو ولد پرویز،حضرت ولد حسن گل ،تیمور ولد محبت، ایمل ولد شاہ ولی،عبید ولد محمد خان،تاج محمد ولد خان محمد،اظہار ولد مظہر،اصل ولد سفیر، شریف ولد اختر مست،عبید ولد جمعہ خان،عمر ولد ہدایت، سعید ولد راجہ خان اور سردار ولد حیات خان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران سال نو کی خوشی میں قماربازی، شراب نوشی، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 5 لاکھ 34ہزار رو پے نقد ، دو عدد پستول، شراب،آلات قماربازی اور آتش بازی وغیرہ برآمد کر لی ہے،گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے  تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔