صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

ماریہ شراپوا نے کندھے کی انجری سے نجات پا لی، رواں ماہ برسبن انٹرنیشنل کھیلنے کا اعلان

ویب ڈیسک | بدھ جنوری 2020 

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے سال 2019 جاتے ہی کندھے کی انجری سے نجات پا لی، رواں ماہ برسبن انٹرنیشنل کھیلنے کا اعلان بھی کر دیا جہاں انہیں وائلڈ انٹری مل گئی ہے۔

سابق عالمی نمبر ایک ماریہ شراپوا پھر اِن ایکشن، سال 2019 جاتے ہی مکمل فِٹ ہو گئیں، کندھے کی انجری کی شکار روسی ٹینس اسٹار کی طویل انجری کا سفر ختم، رواں ماہ بریسبین انٹرنیشنل کھیلیں گی۔

پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شراپوا وائلڈ کارڈ انٹری سے ایونٹ میں شرکت کریں گی، گذشتہ سال روسی کھلاڑی نے صرف 15 میچ کھیلے، یو ایس اوپن میں آخری بڑی نمائندگی تھی۔

ماریہ شراپوا کے دوبارہ کورٹ میں آنے سے ٹینس شائقین و ماہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔