صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

یاسرحسین نے اقرا عزیز سے جہیزمیں کیا لیا؟

ویب ڈیسک | منگل 31 دسمبر 2019 

کراچی: اداکار یاسرحسین نے سوشل میڈیا پر اپنے اور اقرا کے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی سے متعلق نہایت خوبصورت پیغام شیئرکیا ہے۔

شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبزکی خوبصورت جوڑی یاسرحسین اور اقرا عزیز کی گزشتہ روز ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی۔ یاسر اور اقرا کی شادی میں جہاں شوبز کی متعدد شخصیات نے شرکت کی وہیں دونوں کی ہرتقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

یاسرحسین نے گزشتہ روزسوشل میڈیا پراپنی اور اقرا عزیز کی ایک خوبصورت تصویرشیئر کی۔ یاسر نے شادی کے اخراجات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا بھائیوں اوربہنوں، شادی اتنی مشکل چیز نہیں ہے جتنا ہم نے اسے بنادیا ہے۔ میں نے شادی گھرمیں کرنی تھی مگرچھوٹی جگہ کی وجہ سے گھر سے باہر شفٹ کی۔

یاسرنے لکھا ہم نے ایک دوسرے کے خاندانوں کو کوئی غیرضروری تحائف نہیں دئیے ۔ جہیز نہیں لیا، بری نہیں بنائی، فضول زیورات پرپیسے خرچ نہیں کیے۔ نکاح خواں کے 8000 اورکھانا حسب استطاعت کیا ۔ شادی بس یہی ہے، اپنے گھروالوں پررحم کریں اورشادی کو آسان بنائیں۔

ہمارے معاشرے میں مہنگی شادیوں ، جہیز اوربری جیسی چیزوں کی روایت پڑچکی ہے جو اکثر لڑکے اورلڑکی والوں پرزیادہ اخراجات کی وجہ سے بہت بھاری پڑتا ہے ایسے میں یاسرحسین کی جانب سے کی جانے والی کم خرچ شادی کو سوشل میڈیا پربے حد سراہا جارہا ہے اورلوگ انہیں داد دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یاسر نے کم خرچ میں شادی کرکے مثال قائم کی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔