صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

سال 2019: فن کی دنیا سے کئی شخصیات داغ مفارقت دے گئیں

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 28 دسمبر 2019 

 سال 2019 میں فن کی دنیا سے وابستہ کئی شخصیات دار فانی سے رخصت ہوگئیں۔

پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والی ٹی وی کی معروف اداکارہ روحی بانو 25 جنوری کو خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔ سوہنی دھرتی اللّٰلہ رکھے جیسا مشہور ملی نغمہ گا کر ارض پاک سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرنے والی گلوکارہ شہناز رحمت اللّٰلہ 23 مارچ کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئیں۔

لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ 9 جولائی کو داغ مفارقت دے گئیں۔ بارعب آواز اور منفرد انداز کے حامل لیجنڈ اداکار عابد علی 5 ستمبر کو دنیا چھوڑ گئے۔ سٹیج آرٹسٹ اشرف راہی 26 دسمبر کو چل بسے۔ ان فنکاروں کے علاوہ اپنی گھومتی گیندوں سے نامور بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے گگلی ماسٹر عبدالقادر 6 ستمبر کو وفات پاگئے تھے۔
 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔