صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

ایس پی سٹی ٹریفک سجاد احمد صاحبزادہ کا قصہ خوانی بازار کا دورہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 27 دسمبر 2019 

پشاورقائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی سٹی ٹریفک پولیس سجاد احمد صاحبزادہ نے جمعہ کے روز قصہ خوانی بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی ایس پی زیور شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر قصہ خوانی بازار کے صدر عبدالرزاق شیخ جنرل سیکرٹری عاصم عصمت سمیت دیگر عہدیداروں اور تاجروں نے ان کا استقبال کیا۔ تاجروں نے ایس پی سٹی ٹریفک کو بازار کے مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قصہ خوانی میں ٹائر بلاسٹرز ناکارہ ہو گئی ہیں لہذا اسکی مرمت کی جائے اور مین ہولز پر آئرن ٹاکیاں لگائی جائیں ۔ تاجروں نے قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی جانب سے ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر ایس پی سٹی ٹریفک سجاد احمد صاحبزادہ نے ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پشاور کی مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں مین ہولوں کوبند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد قصہ خوانی بازار میں بھی کھلے مین ہول بند کردیئے جائیں گے اور ٹائر بلاسٹرز کو بھی پھر سے فعال کیا جائیگا جس پر تاجروں نے ایس پی سٹی ٹریفک کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔