اقرا عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب دوران بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اداکارہ اقرا عزیز اوریاسر حسین کی شادی کو رواں برس کی آخری بڑی شادی قراردیا جارہا ہے اور مداحوں کے ساتھ ساتھ دونوں فنکار بھی اپنی شادی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں۔
گزشتہ روزاقرا اوریاسر کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہانیہ عامر اورعاصم اظہر کے ساتھ متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ تاہم مہمانوں سے زیادہ دلہا دلہن اس موقع پر خوش نظر آئے جب کہ دونوں نے مہندی کی تقریب کے دوران بالی ووڈ گانے ’’مورنی‘‘ پر ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔