پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے فلموں میں اداکاری کے خوب جوہر دکھائے ہیں اور اب انہوں نے گلوکاری میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔رواں برس اداکارہ میرا نے فلم ’باجی‘ سے خوب پزیرائی حاصل کی اس کے علاوہ وہ دیگر ایوارڈز ایونٹس میں بھی کافی نمایاں رہیں۔تاہم سال کے آخر میں میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کی توجہ ایک بار پھر سمیٹ لی ہے۔
میرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ سرُ اور راگ سیکھ رہی ہیں یعنی اداکارہ نے اشارہ دے دیا ہے کہ وہ جلد ہی گلوکاری کے میدان میں بھی سُر بکھیرتی نظر آئیں گی۔ذکورہ ویڈیو کی وضاحت میں میرا لکھتی ہیں کہ گلوکاری بڑی مشکل ہے، میں کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں، نئے کردار میں ہونا بڑا دلچسپ ہے۔
یرا سے قبل پاکستان کی متعدد اداکارائیں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں جن میں مہوش حیات، عائشہ عمر، سجل علی اور ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔مہوش حیات اور عاشہ عمر کوک اسٹوڈیو میں گلوکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ سجل علی اور ہانیہ عامر ڈارمہ سیریلز کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) گُنگُنا چکی ہیں۔