صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

اقراء اور یاسر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک | بدھ 25 دسمبر 2019 

اداکارہ اقراء عزیز اور  یاسر حسین کے چاہنے والے دونوں کی شادی کے لیے بے چین دکھائی دے رہے ہیں لیکن اب اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مایوں کی تقریب سے ہو گیا ہے۔دونوں کی مایوں کی تقریب کی تصاویر نے ان کے چاہنے والوں کا انتظار ختم کر دیا ہے اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے حوالے سے پل پل کی خبر مداحوں کو دے رہے ہیں۔اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پیلے رنگ کی روایتی گوٹے کے کام والی قمیض اور پاجامہ زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

دوسری جانب اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے بھی اپنی مایوں کی تقریب میں سفید رنگ کی سادی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یاسر اور اقراء ایک دوسرے کو اُبٹن بھی لگا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

چند روز قبل اداکاریاسر حسین اور اقراء عزیز نے اپنی شادی کا ایک دلچسپ دعوت نامہ سب سے شیئر کیا تھا۔دونوں کی شادی کا دلچسپ کارڈ  جو انوکھے اینیمیٹڈ اسٹائل میں ڈیزائن کیا گیا تھا منظر عام پر آتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔یاد رہے کہ یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کر دی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔