صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

2ابتدائی میچز میں مین آف دی میچ، عابد نے 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

ویب ڈیسک | بدھ 25 دسمبر 2019 

لاہور: عابد علی نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کے ساتھ ایک 16 سال پرانا منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

عابد علی نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 109 اور دوسرے میچ میں 174 رنز اسکور کیے، اس طرح انھیں کیریئر کے دونوں ابتدائی ٹیسٹ میچز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد اعزاز انگلش کرکٹر رچرڈ جانسن کے پاس تھا جو انھوں نے 2003 میں قائم کیا تھا۔ عابد علی کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔