سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں ٹریفک پولیس میں ڈیوٹی انجام دینے والے مسیحی برادری کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل ایس پی کینٹ اسلم نواز ایس پی سٹی صاحبزادہ سجاد سمیت دیگر افسران اور ٹریفک وارڈنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل اورمسیحی برادری نے کرسمس کا کیک کاٹا اور ان میں کرسمس کی مناسبت سے انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ جس طرح مسلمان اپنے مذہبی تہوار مناتے ہیں اسی طرح اقلیتی برادری بھی کرسمس کا تہوار خوشی سے منائیں ہم مسیحی برادری کے مذہبی تہواروں کا احترام کرتے ہیں اور جسی طرح پاکستان میں مسلمانوں کو حقوق حاصل ہیں اسی طرح اقلیتوں کو بھی برابری کی سطح پر حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتی برادریوں کے مذہبی تہواروں پر ان کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھتے ہیں دنیا کے تمام مذاہب اپنے پیروکاروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے سمیت انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ٹریفک کی روانی کیلئے عبادتگاہوں کے اطراف پر اضافی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا تاکہ انہیں کسی قسم کے مشکلات نہ ہو اور احسن طریقے سے اپنے مذہبی رسومات ادا کریں۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور