صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

قومی کرکٹ ٹیم مایہ ناز بلے باز بابراعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

ویب ڈیسک | منگل 24 دسمبر 2019 

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت بابراعظم کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی ہے۔آی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق

ٹیسٹ فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبرپرہیں، اسٹیواسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے جب کہ چیتیشور پجارا چوتھے نمبر پر ہیں، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی ہے اور اب وہ ساتویں سے ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب بولنگ اور آل راو¿نڈر میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹیم کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بناپایا۔ واضح رہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم ٹیسٹ کیریئر میں اتنا متاثرکن آغازنہیں کر پائے تھے تاہم اب نوجوان بیٹسمین کی کارکردگی میں مسلسل نکھار آتا جا رہا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔