صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی

نمائندہ خصوصی | منگل 22 مئی 2018 

لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین لاہور کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی اور اس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ڈویژنل سپریٹنڈنٹ لاہور کے مطابق گرین لائن ٹرین کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی جس سے ٹرین کے انجن کی ٹرالی تباہ ہوگئی اور متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی ایس لاہور کے مطابق حادثے میں گرین لائن کا انجن ڈی ریل ہوگیا جب کہ مال گاڑی میں گارڈ کا ڈبہ متاثر ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا۔ تھوڑی ہی دیر میں گرین لائن کو اسلام آباد کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔