صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

آئس کیخلاف آگاہی اور اصول قوانین کے حوالے سے خصوصی سیمینار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 19 دسمبر 2019 

پشاور پولیس آئس جیسے مضر صحت نشہ کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، طلباء آئس کے خلاف جاری جہاد میں محکمہ پولیس کے ساتھ شانہ بہ شانہ لڑتے ہوئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پولیس کی جانب سے وقتا فوقتاً ہونے والی کاروائیوں کے دوران امسال 50 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی گئی ہے جس سے پشاور پولیس کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، طلباء ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو آئس کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہارایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز آقراء یونیورسٹی میں منعقدہ آئس کے خلاف اگاہی اور اصول قوانین کے حوالے سے خصوصی سیمینار اولسی تڑون کے دوران شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے امسال بھی آئس کے خلاف جاری مہم کے دوران تعلیمی اداروں میں سیمینارز، واکس اور آگاہی مہم سمیت مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عوام خصوصاً نوجوان نسل میں اس کے خلاف شعور و آگاہی اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے تحت شہر کے معروف نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا گیا، اسی طرح  گزشتہ روز آقراء یونیورسٹی میں اولسی تڑون کے نام سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلباء و طالبات کو آئس جیسے نشے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی دی گئی۔ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے سیمینار کے دوران آئس اور اس کے پس منظر پر سیر حاصل گفتگو کے دوران حاضرین کو آئس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اس گھناونے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے بارے میں بھی بتایا، انہوں نے واضح کیا کہ پشاور پولیس نے دہشت گردی اور دیگر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ منشیات خصوصا آئس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھی جنگی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں سرگرم منظم نیٹ ورکس کو توڑ دیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ امسال آئس کے خلاف ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں 50کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی گئی ہے، ایس ایس پی آپریشن نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ با العموم اور طلباء بالخصوص ہمارے ملک و قوم کا مستقبل ہیں جن کو سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے واضح کیا کہ آئس میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ وقتا فوقتاً منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو منشیات بحالی مراکز میں داخل کرایا جاتا ہے تاکہ ان کو معاشرے کے کارامد شہری بنایا جا سکے تقریب کے دوران آقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پشاور پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ طلباء اور فیکلٹی ممبران آئس کے خلاف جاری جنگ میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ آگاہی سیمینارز کے ذریعے طلباء کو زیادہ بہتر آگاہی حاصل ہو سکے گی جس سے طلباء اور نوجوان نسل کو آئس سے محفوظ رکھا جا سکے گا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔