صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر فنکاروں کا ردعمل

ویب ڈیسک | بدھ 18 دسمبر 2019 

کراچی: سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر جہاں سوشل میڈیا پر بحث جاری رہی وہیں شوبز فنکاروں نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اداکار شان نے سابق صدر پرویز مشرف کے فیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ایک افسوسناک دن جب ایک محب وطن کو غدار قرار دیا گیا۔ پرویزمشرف سر آپ ہمیشہ ہمارے لیے محب وطن ہیں۔ ایک سچا پاکستانی، ایک بہادر سپاہی اور اس مٹی کا بیٹا۔ اس کے ساتھ ہی اداکار شان نے پاک آرمی زندہ باد کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی پرویز مشرف فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کیا اب پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وہ تمام دانشور جنہوں نے نواز شریف کا فیصلہ آنے کے بعد عدالتوں پر اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی ہونے کا الزام لگایا تھا اب معافی مانگیں گے؟

اداکارہ مہوش حیات نے پرویز مشرف کیس کے فیصلے پر ایک آئرش سپاہی کا قول ٹوئٹ کیا جس کا مفہوم یہ ہے ’’مجھے جس جرم میں غدار ٹہرایا گیا ہے، اسے میں نے ایک مقدس فریضہ کے طور پر سرانجام دیا تھا، اور اسے ایک قربانی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ٹوئٹ کرچکی ہیں۔ انہوں نے پرویز مشرف کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر سوچیں یہ انسان ہمارے صدر رہ چکے ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔ انہیں چاہے پسند کریں یا ان سے نفرت کریں لیکن انہیں ایک موقع تو دیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔