صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

بنگلادیش دورہ پاکستان کے دوران صرف ٹیسٹ میچز کھیلنے کا خواہشمند

ویب ڈیسک | بدھ 18 دسمبر 2019 

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان پر صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے مجوزہ شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

‏پاکستان اور بنگلادیش کی سیریز سے متعلق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے مختصر دورے میں صرف ٹیسٹ میچز شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق‏ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیسٹ سیریز  30 جنوری تا 15 فروری تک ہونے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور جب کہ دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کے ایک سیکیورٹی وفد نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد قومی ٹیموں کے دورے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔