پشاورایکسائز موبائل سکواڈ NRـ1 ڈسٹرکٹ نوشہرہ نے غیر قانونی 4 عدد رائفل ، 3 عدد پستول، 8 عدد میگزین اور 6203 عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق فواد اقبال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے زیر نگرانی NRـ1 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر سلطان یاسین اور ایڈیشنل انچارج سجاد خان نے بمعہ دیگر نفری دوران ناکہ بندی غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار کی تلاشی لینے پر غیر قانونی 4 عدد رائفل ، 3 عدد پستول، 8 عدد میگزین اور 6203 عدد کارتوس برآمد کئے، ملزم محمد عثمان ولد سلطان محمد سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ اضاخیل میں مقدمہ درج کردیا گیا۔