صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

ٹریفک قوانین سے آگاہی 'خصوصی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 17 دسمبر 2019 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز اور دیگر مقامات پر خصوصا طلبا اور شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف سیمینارز منعقد کر رہی ہے جس کا مقصد طلبا، نوجوان نسل اور عوام میں ٹریفک قوانین کا احترام، روڈ سیفٹی، روڈ کراس اور اس پر عملدرآمد اور شعور اجاگر کرنا ہے.تفصیلات کے مطابق قائمقام چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی خصوصی ہدایت کی روشنی عوام اور طلبا میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی خاطر سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی ڈی ایس پی شازیہ شاہد مختلف تعلیمی اداروں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں وقتا فوقتا سیمینارز کا انعقاد کررہی ہیں جس کے دوران گزشتہ روز ایس پی کینٹ اسلم نواز کی قیادت میں ڈی ایس پی ٹریفک ایجوکیشن شازیہ شاہد نے گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری سکول کینٹ نمبر 1 بوائز میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا ،سیمینار کے موقع پر ایس پی کینٹ , ڈی ایس پی اایجوکیشن شاہد اور دیگرٹریفک پولیس اہلکاروں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے روڈ سیفٹی,روڈ کراس، زیبرا کراس، ہیلمٹ اور روڈ حادثات سے بچانے کیلئے سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی، میڈم نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی تحفظ کیلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام ایس ایس پی صاحب کی ہدایات کی روشنی میں مختلف تعلیمی اداروں میں طلبا اور طالبات کو ڈرائیونگ کے اصول ،احتیاطی تدابیر اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ روڈ حادثات کی صورت میں جانی نقصان سے بچنے کی خاطر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے سیمینارکے دوران طالبات نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آئندہ کیلئے بھی اس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی، ڈی ایس پی ایجوکیشن نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے.ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔