صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

گرم کھانے سے منہ جلنے پر کیا کرنا چاہیے؟

ویب ڈیسک | پیر 16 دسمبر 2019 

موسم سرما کی شدت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور گرما گرم غذاﺅں کا استعمال بھی اس کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ہے۔مگر سوپ ہو، کافی، چائے یا یخنی وغیرہ، وہ اپنے ساتھ ایک خطرہ بھی لے کر چلتی ہیں اور وہ ہے زبان یا منہ کا جلنا۔

یقیناً آپ کو بھی اس کا تجربہ تو ہوا ہوگا جب اچانک گرم چیز منہ میں جانے سے زبان جلنے کا احساس ہوتا ہے۔تاہم اگر ایسا تجربہ ہو تو درج ذیل طریقہ کار اپنانے سے جلن کے احساس کی شدت کم کرکے اس سے نجات کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے۔

ماﺅتھ واش

ایک اور عام سا ٹوٹکا نمک کو ماﺅتھ واش میں مکس کرکے اس سے کلیاں کرنا ہیں، اس محلول کا سن کردینے والا اثر منہ کو فوری ریلیف پہنچاتا ہے۔

ایلوویرا

ایلوویرا جلد کی جلن میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ منہ کی جلن میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے، ایسے سیال سے کلیاں کریں جس میں ایلو ویرا ایکسٹری موجود ہو، ویسے ایلوویرا جیل اور جوس کی شکل میں بھی مل جاتا ہے۔

اگر منہ جلنے کے بعد زبان میں سرخی، معمولی سوجن یا ورم، درد ، جلد پھٹنا اور خشکی نظر آئے تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ طبی امداد سے زخم کو بگڑنے سے روکا جاسکے۔

آئسکریم آزمائیں

آئسکریم اور دہی جیسی کریم والی چیزیں اس معاملے میں مددگار ثابت ہوتی ہے تاہم انہیں زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے، ان کی ٹھنڈک عارضی طور پر تو سکون پہنچاتی ہے مگر زیادہ مقدار سے نقصان ہوسکتا ہے۔

گرم، نمکین اور کرکری اشیاءسے گریز

منہ جلنے کا تجربہ ہونے پر چند دن تک غذائی عادات میں تبدیلیاں لائیں، یعنی چند دن تک مصالحے دار غذاﺅں سے دور رہیں جو جلن کے احساس کو بڑھا کر تکلیف کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، اسی طرح نمکین غذاﺅں سے بھی یہی اثر ہوتا ہے جبکہ چپس جیسی کرکری چیزوں کے کونے اس تکلیف کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

چٹکی بھر چینی

گرم چائے یا کھانے نے زبان کو جلا دیا ہے، اگر ایسا تجربہ ہو تو چٹکی بھر چینی کو چوس لیں، اس سے فوری ریلیف میں مدد ملے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔