صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، عوامی عدالت کا فیصلہ آ رہا ہے: نوازشریف

بیورو چیف | منگل 22 مئی 2018 

سابق وزیراعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سمیت پارٹی قائدین نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ احتساب عدالت میں کچھ ثابت نہیں ہوا، مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، مقابلہ کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آ رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری، وزیر ریلوے سعد رفیق اور مریم نواز نے آج نواز شریف سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نگران سیٹ اپ اور پارلیمانی امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی جبکہ خواجہ سعد رفیق نے نیب مقدمات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، مقابلہ کریں گے، احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔ عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آ رہا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا مگر مخا لفین نے رکاوٹیں پیدا کیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔