صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون'11ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 15 دسمبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف خصو صی کریک ڈائون کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور 9 بوتل شراب برآمد کرلی گئی،ابتدائی تفتیش کے دوران تمام ملزمان نے منشیات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جن کے خلاف مقد مات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹاون مختیار علی خان  کو خفیہ زرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تہکال کی حدود میں چندافراد منشیات کے مکروہ دھندے میں مصروف ہیجس پر ڈی ایس پی مختیار علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تہکال شہریار احمد نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ڈمانو پلازہ مین یونیورسٹی روڈ پر چھاپے کے دوران ملزمان عدنان،خان گل،سید علی،حامد،سیف اللّٰلہ،وکیل،حامد علی،زرولی، حسین شاہ ولد سلطان شاہ اور معراج الدین ولد غوث الدین ساکنا ن بہاری کالونی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور 9 بوتل شراب برآمد کرلی،ابتدائی تفتیش کے دوران تمام ملزمان نے منشیات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جن کے خلاف مقد مات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔