صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

صرافہ بازار میں کرنسی چوری میں ملوث ملازم گرفتار،7900امریکن ڈالر برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 15 دسمبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر صرافہ بازار میں کامیاب کارروائی کے دورا ن دوکان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،چوری میں ملوث ملزم دوکان کا شاگرد اور اس کے شراکت دار کا بیٹا نکلا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران دوکان سے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے7900امریکن ڈالر برآمد کرلیے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دگئی تفصیلات کے مطابق مدعی فیصل خان ولد حبیب اللّٰلہ ساکن گلبہار نمبر 4نے خان رازق شہید پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیاکہ اس کی چوک یاد گار میں کرنسی اور پرائز بانڈ کی دوکان ہے،کسی نا معلوم چور نے اس کی دوکان سے لاکھوں روپے اور7900امریکن ڈالرچوری کرلیے ہیں،پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر د گء ایس پی سٹی محمدشعیب نے زرافہ بازار میں چوری کی واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی ون گوہر خان اور ایس ایچ او خان رازق شہید محمد نور خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کر نے کا خصوصی ٹاسک حوالہ کیا،ڈی ایس پی گوہر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او محمد نور خان نے جدید سائنسی خطوط پرتفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی بھی کڑی نگرانی شروع کی، جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم اکرام ولد سید کمال سکنہ چارسدہ روڈ مدینہ کالونی کچکول آبادکا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا،چوری میں ملوث ملزم دوکان کا شاگرد اور اس کے شراکت دار کا بیٹا نکلا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران دوکان سے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے7900امریکن ڈالر برآمد کرلیے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دگئی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔