سٹی ٹریفک پولیس تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 25 افراد گرفتار ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل
کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 7 دسمبر 2019

پشاور قائم مقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے پشاور کے معروف تجارتی مرکز صدر اور کبابیان ورسک روڈ پر تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 25 افراد کوگرفتار کرلیا جبکہ 8 ہتھ ریڑھیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ناجائز تجاوزات, نو پارکنگ ایریا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت مصروف تجارتی مرکز صدر اور کباپیان ورسک روڈ میں خصوصی کارروائیاں کی گئیں ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ عبدالرشید کی سربراہی میں ہونے والی کارروائی کے دوران خلاف ورزی پر 25 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں تجاوزات قائم کرنے‘ روڈ بلاک کرنے اور دیگر نوعیت کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس
شہاب عمرزئے