صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کا جنرل پریڈ میں پولیس افسران ملازمین سے خطاب

علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف | پیر دسمبر 2019 

آج کے بعد ہر پولیس افسر خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائے گا،ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کا جنرل پریڈ میں پولیس افسران ملازمین سے خطاب
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا، ڈی پی او سید ندیم عباس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ترجیحات کے حوالے سے اپنے خطاب میں ہدایات جاری کیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہر پولیس افسر پوری فورس کا نمائندہ ہوتا ہے اگر وہ برا کریگا تو پوری فورس پر بات آئیگی اور اچھا کریگا تو پوری فورس کی نیک نامی ہوگی،سب کی پوسٹنگ میرٹ پر گئی ہے اور یہی میرٹ شہریوں تک پہنچانا ہے ہم صرف قانون کی حکمرانی یقین رکھتے ہیں اور ہر حال میں قانون پر عملدرآمد کیا بھی جائگا اور کروایا بھی جائیگا، جنرل پریڈ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللّٰلہ خان، ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق کھوسہ بھی موجود تھے، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستوں نے ڈی پی او سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا، ڈی پی او پولیس لائن ایم ٹی پارک کا بھی وزٹ کیا جہاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔