صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار دسمبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ہونے والی کارروائی کے دوران منشیات فروش سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور 3 کلو گرام سے زائد چرس، ایک کلو گرام سے زائد آئس، دو بوتل شراب، ایک عدد رائفل، 4 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، گزشتہ روز تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ہونے والی کارروائی کے دوران منشیات فروش، جرائم پیشہ اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور 3 کلو گرام سے زائد چرس، ایک کلو گرام سے زائد آئس، دو بوتل شراب، ایک عدد رائفل، 4 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔