صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا تھانہ جات اور پٹرولنگ پوسٹ حمزیوالی کا دورہ،

علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف | ہفتہ 30 نومبر 2019 

مظفرگڑھ، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا تھانہ جات اور پٹرولنگ پوسٹ حمزیوالی کا دورہ، اوورال بہترین کارکردگی پر صدر و سٹی تھانہ علی پور و پٹرولنگ پوسٹ حمزیوالی سارے سٹاف کو تعریفی اسناد کی تقسیم، تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے سرکل علی پور میں تھانہ صدر اور تھانہ سٹی علی پور کا ایس ڈی پی او علی پور چوہدری آصف رشید کے ہمراہ وزٹ کیا، ڈی پی او مظفرگڑھ دریائی چوکی مڈوالا، پٹرولنگ پولیس پوسٹ حمزیوالی اور سرکل جتوئی کے تھانہ شہر سلطان کا بھی وزٹ کیا، ڈی پی او نے تھانہ جات کا وزٹ کے دوران فرنٹ ڈیسکس میں کرائم ریکارڈ، حوالات، مال خانہ جات اور صفائی ستھرائی کا۔ماحول بھی چیک کیا، اوورال بہترین کارکردگی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او،ذ سمیت تھانہ صدر و سٹی علی پور کی پولیس فورس کو تعریفی اسناد دیں، ڈی پی او نے پٹرولنگ پوسٹ حمزیوالی کا بھی دورہ۔کیا جہاں انہوں نے شجر کاری اور صفائی ستھرائی کا بہترین ماحول ہونے پر تمام سٹاف کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا، ڈی نے تھانہ شہر سلطان کا بھی وزٹ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی، ڈی پی او کا اپنے وزٹ کے موقع پر کہنا تھا کہ پولیس افسران و ملازمین اپنی ذات سے بھی بڑھ کر دن رات عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہیں ہم۔ان کی ذات کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہینگے،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔