محکمہ پرائمری ہیلتھ اینڈ کیئر پنجاب نے صوبہ بھر میں میڈیکل سٹورز پر مستند ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر انٹی بائیو ٹیک ادویات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے جس پر ضلع مظفرگڑھ میں عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے. سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ مظفرگڑھ محمد راشد خان بزدار نے بتایا کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز کی چیکنگ اور اس حوالے سے مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے. انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں رواں ماہ 66 کیسز میں سے 34 کو عدالتوں کو بھجوایا گیا جبکہ 17 مقدمات میں وارننگ دی گئی.