صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

قاتل روڈ علی پور

علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف | ہفتہ 30 نومبر 2019 

خان گڑھ کے شہری بھی قاتل روڈ ڈبل کرانے کیلۓ میدان میں آ گئے .خان گڑھ کی  نوجوان سیاسی قیادت, متحدہ شہری محاذ کے صدر رانا محمد سہیل اور ضلعی صدر مجلس شہریاں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کی زیر قیادت شہر میں ایک پرامن احتجاجی ریلی سٹیڈیم روڈ سے نکالی گئی جو شاہ جمال چوک خان گڑھ پر اختتام پذیر ہوئی. ریلی سے حلقہ قومی اسمبلی این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, رانا محمد سہیل فرزند, ضلعی صدر ایگری فورم مہر راشد نصیر سیال, سید عامر شاہ تاجر راہنما,محمد اختر شاہین,  ذوالفقار علی طور, پیپلزپارٹی کے راہنما مہر شاکر سیال, وقاص وکی قریشی, شاہد حسین خان, سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ سے پنجند تک قومی شاہراہ کراچی پشاور روڈ المعروف قاتل روڈ ڈبل کرو تحریک سیاسی نہیں, بلکہ انسانی بنیادوں پر ہے. یہ ھمارے وسیب کا اھم ترین ایشو اور قیمتی انسانی زندگیوں کا معاملہ ھے.تمام سیاسی, اپوزیشن جماعتوں کے رہنماٶں,سماجی حلقوں اور حکومتی ارکان اسمبلی کو اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلۓ بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے. پنجاب حکومت اس روڈ کو ڈبل کرنے کا فوری اعلان کرے.اس روڈ پر روزانہ حادثات معمول بن چکے ہیں اور درجنوں افراد ہلاک اور معذور ہو رہے ہیں.  ریلی میں شہریوں, وکلاء تاجروں,طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی. 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔