آٹھویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام, نواحی علاقہ ٹھٹھہ قریشی کی رہائشی روہا باصر شاہ نے ڈی پی او مظفرگڑھ کے نام درخواست میں بتایا کہ وہ پرائیویٹ سکول میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے. وہ اپنے بوڑھے دادا ظفر شاہ اور پھوپھو کے ہمراہ چھٹی کے بعد رکشہ پر سکول سے گھر آ رہی تھی کہ راستے میں ناظم حسین اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے زبردستی اسے اغوا کرنے کی کوشش کی. مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا. شور پر ملزمان کار پر فرار ہو گئے. ڈی پی او نے خان گڑھ پولیس کو کارروائی کا حکم دیا ہے.