صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

شکایات سیل ویمن ونگ کی چیئرپرسن مہناز سعید

علی جان | ہفتہ 30 نومبر 2019 

 وزیراعلی پنجاب شکایات سیل ویمن ونگ کی چیئرپرسن مہناز سعید نے صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے. جس کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے جو کہ رواں برس دسمبر تک مکمل کرلی جائیں گی. جس پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے. دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020 میں ہو گا. پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت کارپٹڈ کی جائیں گی۔یہ پروگرام 5 سال تک جاری رہے گا .ہر سال اس پروگرام کے دو فیز مکمل کئے جائیں گے. دیہی سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت کی سہولت ہوگی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا اور زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے جو اپوزیشن کو برداشت نہیں ہو رہا. 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔