صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کا نو تعینات پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 29 نومبر 2019 

پشاورسی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے تبدیل ہونے والے ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار اور ڈی پی او خیبر محمد حسین سمیت نو تعینات پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی، ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ، کمانڈنٹ کیمپس افتخار الدین، ایس پی ٹریفک وسیم خلیل، ایس پی اسلم نواز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے تبدیل ہونے والے افسران کے پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پشاور پولیس کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ تبدیل ہونے والے پولیس افسران نے پیشہ ورانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے تقریب کے آخر میں پولیس افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کئے، انہوں نے نو تعینات ڈی پی او خیبر ڈاکٹر اقبال، کمانڈنٹ کیمپس افتخار الدین اور ایس پی ٹریفک وسیم خلیل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔