پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور کے جانب سے ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی، ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار نے الوداعی تقریب پر سٹی ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے اختتام پر ٹریفک وارڈنز میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے،تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقارکے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں پشاور ٹریفک کے اعلی افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے افسران اور وارڈنز کا شکریہ ادا کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی کے ساتھ نبھائیں ۔ عوام کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں ۔ پشاور پر ٹریفک کا کافی بوجھ ہے اور اسی کو آپ ہی نے بہتر طریقے سے کنٹرول کرنا ہے انھوں نے مزید کہا کہ آپ کی ذمہ داری میں یہ بھی شامل ہیں کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے ۔تقریب کے اختتام پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والیٹریفک وارڈنز میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے