ڈائریکٹر جنرل نادرا کے حکم پر نادرا نے مظفرگڑھ میں معذور اور صاحب فراش خواتین و حضرات جو نادرا دفتر شناختی کارڈ بنوانے نہیں آ سکتے ان کی سہولت کے لئے مین پیک (man pack) سروس کا آغاز کر دیا ہے. اس سروس سے ایسے افراد کے شناختی کارڈز گھر پر ہی بن سکیں گے. جو معذوری, عمر رسیدگی, بیماری یا کسی اور وجہ سے نادرا دفتر تک نہیں آ سکتے. ان کی ایک فون کال پر عملہ گھر پہنچ کر شناختی کارڈ بنانے کا عمل مکمل کرے گا. صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے اس سروس کا مظفرگڑھ میں آغاز کرنے پر نادرا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے.