مظفرگڑھ، تھانہ جتوئی پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 7 موٹر سائیکلیں برامد کرالی گئیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی شاباش
تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او جتوئی زاہد محمود لغاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ غفاری موٹر سائیکل چور گینگ کو ٹریس کرتے ہوئے ان کے سر غنہ یت چار ممبران کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا، موٹر سائیکل چوری کی واردات پر ایس ایچ او جتوئی نے مخصوص علاقوں میں اپنی موٹرسائیکل کھڑی کیں اور آخر کار انتظار کی گھڑی ختم ہوئی اور گینگ کے ارکان نے پولیس کی کھڑی کی ہوئی پرائیویٹ موٹر سائیکل کو ہاتھ جا مارا کہ پولیس کے پہلے سے بیٹھے ہوئے منتظر مستعد جوان نے چورگینگ کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے دھر لیا اور تفتیش کے دوران انکشافات تک گینگ کے تمام ارکان کو پولیس نے حکمت عملی کے تحت گرفتار کیا اور مزید انتہائی پروفیشنلزم کی مثال قائم کرتے ہوئے ان سے 7 موٹر سائیکلوں کی نقد رقوم بھی برامد کر کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او نے مدعیان میں تقسیم کیں، ملزمان سے مزید برامدگیوں کیلئے تمام ملزمان کا نام صیغہ راز میں رکھ کر تفتیش کا دائرہ کار مزہد بڑھا دیا، عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی اس بہترین کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا،