صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

وزیرمملکت زرتاج گل

علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف | بدھ 27 نومبر 2019 

مظفرگڑھ ( علی جان سے )
وزیرمملکت زرتاج گل نے  کہا ہے کہ سرسبز اور صاف پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت کا اہم مقصد ہے اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول تمام علاقوں کے لوگوں کا بنیادی حق ہے اس کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان دن رات کوشاں ہیں. انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھنے والے ناکام لوگوں کی کوشش ہے کہ ادروں کو لڑایا جائے،ایسے لوگوں کو ناکامی ہوگی،ادارے آپس میں نہیں لڑیں گے.حالت جنگ کے دوران جنرل قمر جاوید  باجوہ کو توسیع دینا حکومت کا اختیار ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے جناح آڈیٹوریم  میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور  غیرسرکاری تنظیم کے زیر اہتمام ماحول کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور 
بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی شہزاد اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے. 
 وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے میں وزیراعظم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی،توسیع دینا وزیراعظم کا اختیار ہے،اسی قانون کے تحت جنرل کیانی کو بھی توسیع دی گئی تھی.وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عدلیہ  سپریم ہے اور وفاقی کابینہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،عدلیہ ،کابینہ اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں.زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں تبدیلی یا توسیع کریں،فروغ نسیم پر عمران خان کو بھرپور اعتماد ہے .وزیرمملکت زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حالات کے پیش نظر اداروں میں کوئی ٹکراو نہیں ہوگا،پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے پہلی بار  کشمیر کا ایشو عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے.

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔