تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے کوریا کے غیر سرکاری ادارے کا دورہ مظفرگڑھ
بچیوں کی تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار سماجی تنظیم سائیکوپ کے زیر اہتمام گرلز رائٹ ٹو ایجوکیشن پروگرام کے تحت کوریا کی غیر سرکاری تنظیم کورین انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی( کوئیکا) کے وفد جس میں سنجوکم، بونگ گن چنگ اور سیوکونگ ینگ یونیسکو کے ظفر حیات ملک ہیڈ آف ایجوکیشن اور سائیکوپ کے ہیڈ آف پروگرامز کلیم اللّٰلہ قائم خانی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول یارے والی کا دورہ کیا اس دوران سکول میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور طریقہ تدریس کے علاوہ بچوں کی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا جبکہ سائیکوپ کی جانب سے سکول کی سطح پر بنائے گئے والدین کے گروپ پیر شمس الدین کوریجہ، پیر مغیث الدین کوریجہ، حاجی احمد کھچی، عاشق حسین و دیگر سے ملاقات کی اور سکول منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین سے بھی سکول کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کیلئے گفتگو کی بعد ازاں سائیکوپ پراجیکٹ آفس میں محکمہ تعلیم کے افسران، سول سوسائٹی اور کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کی اور کوریا میں تعلیم کے فروغ کے لیے کئے گئے اقدامات اور طریقہ کار پر مفصل پریزنٹیشن دی اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے اس موقع پر سائیکوپ کے ہیڈ آف پروگرامز کلیم اللّٰلہ قائم خانی نے کہا کہ پاکستان میں یونیسکو کے ہیڈ آف ایجوکیشن ظفر حیات ملک کی انتھک محنت اور کاوشوں سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے کام ہو رہا ہے اور ظفر حیات ملک کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم کے راستے کھل رہے ہیں اور ہم ظفر حیات ملک کی تعلیم کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں اس موقع پر سعدیہ ثمرین ڈپٹی ایجوکیشن ، ارشد جاوید خان سابق ڈپٹی ایجوکیشن، آفتاب صفدر اے ای او، سائیکوپ سے عبدالرحمان، رابیل زریں، توقیر شیروانی، زنیرہ خان، عارف ملک جبکہ صابر حسین اے ای او محکمہ تعلیم، اسما اکرم سمیت دیگر بھی موجود تھے