ایگری فورم جنوبی پنجاب کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, صوبائی جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین, ضلعی صدر مہر راشد نصیر سیال, صدر تحصیل جتوئی ثناءاللّٰلہ, کسان اتحاد انور گروپ کے ضلعی صدر حاجی اختر سکھیرا نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری گنے کی امدادی قیمت کا اعلان کرے. شوگر ملز نے کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیا ہے. لیکن شوگر ملز پرانے نرخ 180 روپے پر کاشتکاروں سے گنا خرید رہی ہیں. جبکہ چینی کا ریٹ 45 سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے. گنے کا ریٹ 230 روپے مقرر کیا جائے جو کسانوں کا حق ہے.