: مظرگڑھ( علی جان سے) سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی قائدین کوانتقام کا نشانہ بنایا جارھا ھے. ڈکٹیٹر مشرف کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر اور ضرور سنانا چاھئے. حکمران ٹولہ ملک پر بوجھ بن چکا ھے ان سے فوری نجات ضروری ھے. پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر چئرمین بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے پلان کااعلان کرینگے. پیپلز پارٹی مظفر گڑھ یوم تاسیس کاپروگرام عظیم الشان طریقے سے منائیگی. ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے نائب صدراورممبر قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال .صوبائی سیکرٹری اطلاعات وممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان. ضلعی صدر ملک بلال کھر اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا. انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک وقوم کو مسائیلستان بنادیا. انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکے بلکہ عوام ک…