مظفرگڑھ: ماڈل کورٹ مظفرگڑھ کے ایڈیشنل سیشن جج خورشید احمد انجم نے منشیات کے تین مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا. بری ہونے والے ملزم محمد ندیم قریشی کے خلاف پولیس تھانہ قریشی نے 192 گرام چرس, ملزم محمد اشفاق کے خلاف 2200 گرام چرس اور ذوالفقار سے 1200 گرام چرس کی برآمدگی کے تھانہ سول لائن مظفرگڑھ نے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے اور چالان عدالت میں پیش کئے تھے. جبکہ ملزمان پر الزامات ثابت نہ ہو سکے. جس پر فاضل عدالت نے بری کر دیا.