غربت اور مہنگائی میں پسی ہوئی عوام پر سب ڈویژن میپکو جتوئی نے ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے محنت مزدوری کریں یا واپڈا کے ناز نخرے پورے کریں سینکڑوں متاثرین کی واپڈا آفس جتوئی باہر میڈیا سے گفتگو تفصیل کے تقریباً56 سو چلتے میٹروں کو ایم این ٹی رپورٹ کے بغیر ڈیفکڈڈ کوڈ لگا کر 7 سے 8 ماہ سے غریب لوگوں پر ناجائز اوریج ڈال دی گئی SDO میپکو جتوئی اللّٰلہ بچایا جو کہ کرپشن کے کئی کیسوں میں گزشتہ ن لیگ حکومت کے دور میں کھڈے لائن لگنے والے سفارشی تعینات نے پوری کردی چارج سنبھال کر فی میٹر تبدیلی کے لیے 2 سے تین ہزار روپے رشوت دینے والے صارفین کو پہلے میٹر تبدیل کر دیئے رشوت نہ دینے والے صارفین پر ناجائز جرمانے اور مقدمات درج صارفین کی میپکو کے اعلی حکام ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر پانی بجلی،سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ 7 سے 8 ماہ پہلے ایس ڈی او میپکو جتوئی نے تقریبا 56 سو چلتے میٹروں کو ایم این ٹی رپورٹ کے بغیر ڈیفکڈڈ کوڈ لگا کر صارفین پر ایوریج ڈال دی تھی جس پر میڈیا خبریں لگنے پر ایس ای میپکو سرکل مظفرگڑھ مہر نزر حسین نے نوٹس لیتے ہوئے فوری نئے میٹر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن ایس ڈی او میپکو جتوئی اللّٰلہ بچایا نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فی میٹر تبدیلی کے لیے 2 سے 3 ہزار ریٹ مقرر کر دیئے احتجاج کرنے والوں کو پولیس بلوا نے کی گرفتاری کاخوف دلواتاہے اس موقع پر شہریوں نے جن میں منیر احمد، محمد خالد، گل شیر، یونس ملک ،اسلم ندیم، عابد حسین، عالم خان، میاں عمران ذوالفقار، اسلم پرویز، وزیر احمد، محمد آصف، عمیر رضا اور دیگر سینکڑوں صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان اور ایس ای میپکو سرکل مظفرگڑھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی او میپکو جتوئی اللّٰلہ بچایا انتہائی کرپٹ اور بدتمیز انسان ہے صارفین کے ساتھ بد اخلاقی اور ناجائز مقدمات اور بھاری جرمانے ڈالنے کاخوف دلاکر رشوت کا راستہ ہموار کرتاہے جس سے صارفین اپنی جان بخشی کروانے کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں اس موقع پر عوامی اور سماجی حلقوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ڈی او میپکو جتوئی اللّٰلہ بچایا جو کہ کرپٹ، نااہل ہے شہریوں کے لئے وبال جان بناہواہے کے اس کے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں اور کسی اہل ،ایماندار افسر کو ایس ڈی او واپڈا جتوئی تعینات کیا جائے ۔