صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (مردانہ)

علی جان | منگل 26 نومبر 2019 

اساتذہ بھر پور محنت کریں تو شعبہ تعلیم میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (مردانہ) محمد نعیم اکبر خان لغاری نے مرکز جتوئی کے اساتذہ سے تعارفی میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکولز میں کوالیفائیڈ اور ٹرینڈ سٹاف موجود ہے جو کہ دور جدید کے طریقہ تدریس سے بخوبی واقف ہے اگر تمام اساتذہ سخت محنت کریں تو ہم جتوئی میں تعلیمی انقلاب برپا کر سکتے ہیں اس سلسلہ میں اساتذہ کو کسی بھی وقت میری سپورٹ کی ضرورت ہو تو بنیں اس عظیم مشن کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں اور جب تک اس عہدہ پر کام کروں گا مکمل ایمانداری سے کروں گا اور اپنے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور اساتذہ سے بھی یہی توقع کروں گا کہ فرض شناسی کا مظاہرہ کریں اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے دلجمعی سے طلبا کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور پڑھا لکھا پاکستان کی بنیاد رکھیں جس سے مہذب معاشرہ تشکیل پائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی بھر پور توجہ دیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔