صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

بھانہ ماڑی میں گھر کے اندر ہیروئن بنانے والی فیکٹری سیل کردی گئی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 24 نومبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھانہ ماڑی کی حدود میں رہائشی گھر میں قائم ہیروئن فیکٹری کو سیل کر دیا، ہیروئن بنانے میں ملوث افراد نے کرایہ پر گھر حاصل کر کے بالائی منزل پر مکروہ دھندہ شروع کیا تھا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کاروائی کے دوران دو کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن، چار کلو گرام کیمیکل، بھاری مقدار میں خام مال اور مختلف مشینری سمیت ایک عدد کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں جن کی شناخت کر کے گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ایک رہائشی مکان میں ہیروین بنانے والی فیکٹری قائم کی گئی ہے جہاں پر ہیروئن بنا کر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کئے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس پر ایس پی سٹی عتیق شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عمران اللّٰلہ نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ دورہ روڈ پر مسمیان سید رحیم اور سید محمد پسران عبد الرحیم کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے گھر کے بالائی منزل پر قائم ہیروئن فیکٹری سیل کرتے ہوئے دو کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن، چار کلو گرام کیمیکل، بھاری مقدار میں خام مال اور مختلف مشینری سمیت ایک عدد کلاشنکوف بھی برآمد کر لی ہے، ملوث ملزمان ہیروئن بنا کر دیگر شہروں کو سمگل کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سمگل کرنے کی بھی تیاریاں کر رہے تھے جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بالائی منزل سے دیواریں پھلانگتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےتھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔