صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن متعدد افراد گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 23 نومبر 2019 


پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سٹی ڈویژ ن میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران2 اشتہاری ملزمان سمیت، منشیات فروشوں، 37 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور چرس برآمد کر لیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران60 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں کوائف مکمل نا ہونے پر غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے ، تمام ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی عتیق شاہ کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کی پیش نظر جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے خلاف سٹی ڈویژنز میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ، آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ آغامیر جانی شاہ صادق شاہ خان کے ساتھ لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز، بی ڈی یو، سپیشل کومبیٹ یونٹ اور مقامی پولیس نے حصہ لیا ہے،   جس کے دوران پشاور پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر سٹی ڈویژن تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا ، آپریشنز کے دوران24 دیگر جرائم پیشہ ،مشتبہ افراد اور منشیات فروشوں کو پولیس حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف بور کے کارتوس اوردو کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لی گئی ، آپریشن کے دوران2 اشتہاری ملزمان سمیت، منشیات فروشوں، 37 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ 2 عدد کالاکوف،10 عدد پستول ،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران60 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں کوائف مکمل نا ہونے پر غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے ، تمام ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔