پشاور۔چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقارکی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈکواٹرز فضل احمد جان کی سربراہی میں ڈی ایس پی ٹریفک انیلہ ناز نے دیگر افسران اور ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف شاہراہوں پر ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں بل خصوص موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں میں ماسک تقسیم کئے، سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے ذریعے عوام کی رہنمائی کی، آگاہی مہم کے دوران مضرصحت آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات اور ہمیشہ کیلئے معزوری سے بچنے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی ۔ڈی ایس پی ٹریفک انیلہ ناز نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ٹریفک کی مد میں زیادہ سے زیادہ سہولیات عوام کو مہیا کریں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ھیڈکواٹرز فضل احمد جان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انیلہ ناز نے دیگر افسران اور ٹیم کے ہمراہ جاری ماسک تقسیم مہم کے دوران گزشتہ روز پشاور کینٹ میں شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں میں مضر صحت ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک تقسیم کیے، ڈی ایس پی ٹریفک انیلہ ناز نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے اس قسم کے ایونٹ کا سلسلہ جاری رہے گا اسی طرح شہر کے دوسرے شاہراہوں اور بازاروں میں بھی ماسک تقسیم کئیگئے ، ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے پمفلٹ اور سٹیکر بھی تقسیم کیے گئے،شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی خدمات اور کاوشوں کو بہت سراہا.