صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

پشاورملک سعد شہید پولیس لائن میں سٹی ڈویژن میں ہونے جرائم کے حوالے سے خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ نومبر 2019 

پشاورملک سعد شہید پولیس لائن میں سٹی ڈویژن میں ہونے جرائم کے حوالے سے خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے میٹنگ میں ایس پی سٹی عتیق شاہ، سٹی ڈویژن ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشن نے میٹنگ کے دوران سٹی ڈویژن میں ہونے والے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام،ہوائی فائرنگ اور اسٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے سد باب کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں،انہوں نے آئس کا کاروبار کرنیوالے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کرنے اور آئس کے خلاف شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میںسٹی ڈویژن میں ہونے والے جرائم کے حوالے سے خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے سٹی ڈویژن میں گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے سنگین جرائم کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی، انہوں نے پولیس افسران کو جرائم کی روک تھام سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشن نے سنگین مقدمات کی تفتیش کے دوران مدعیان کے ساتھ رابطہ کرکے ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ آنے والے سائلین کی داد رسی کو ممکن بنائیں، انہوں نے خصوصا خواتین اور معذور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔