آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج نے علی الصبح ہڑپال چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جواب میں پنجاب رینجرز نے بھرپور کارروائی کی۔
یاد رہے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ہرپال، چارواہ، باجرہ گڑھی اور ا کھنور سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔