صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

سٹی پٹرولنگ فورس کی کارروائی، مشکوک مسلح شخص گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ نومبر 2019 

پشاورسٹی پٹرولنگ فورس کے اہلکاروں نے گلبہار کے علاقہ صابرینہ شادی ہال کے قریب ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جسے مزید کارروائی اور تفتیش کے لئے تھانہ گلبہار منتقل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس نے شہر میں امن و امان کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ حادثات کی صورت میں مصیبت زدہ افراد کی بھی مدد کی ہے
اسی طرح گزشتہ روز سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان تھانہ گلبہار کی حدود صابرینہ شادی ہل کے قریب معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک عدد پستول برآمد کر لی جس کی شناخت خلیل احمد ولد عبد الحمید کے نام سے ہوئی، جسے مزید کارروائی کی خاطر تھانہ گلبہار منتقل کر دیا گیا جہاں دوران تفتیش اس سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔