پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ ولی آباد پشتخرہ میں بیوی پر بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے
تفصیلات کے مطابق مدعی رؤف ولد رحیم زادہ ساکن درگئی وزیر آباد نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی چچازاد بیٹی مسماة (ص) کو اپنے شوہر فضل خان ولد غفار خان سکنہ ولی آباد نے تشدد کرکے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے خاتون پر بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ محمد اشفاق خان کی سربراہی میں اے ایس پی حسن جہانگیر، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ نعمان خان اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا
اے ایس پی حیات آباد حسن جھانگیر کی نگرانی میں ایس ایچ او نعمان خان نے روپوش ملزم کی گرفتاری کی خاطر ملزم کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نعمان خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فضل خان ولد غفار خان کو نہایت حکمت علی سے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بیوی کو گھریلو ناچاقی پر تشدد کر کے اسے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے